امریکہ اور اسرائیل یزید کے راستے پر گامزن ہیں:انصاراللہ

یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل یزید کے راستے پر گامزن ہیں اور جو لوگ ان کی صفوں میں شامل ہیں اور ان کی خدمت کرتے ہیں وہ ابن زیاد اور شمر کی طرح ہیں ۔

ولایت پورٹل:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے پیغمبر اکرمؐ کے لائے ہوئے خالص اسلام کی تبیلغ کی نیز آپ کا انقلاب اموی بغاوت کا مقابلہ کرنا تھا۔
 انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل یزید کے راستے پر گامزن ہیں اور جو لوگ ان کی صفوں میں شامل ہیں اور ان کی خدمت کرتے ہیں وہ ابن زیاد اور شمر کی طرح ہیں، المسیرہ ویب سائٹ کے مطابق الحوثی کا کہنا تھا کہ ہمارے دشمن ہمیں ذلیل و خوار کرکے اپنے تسلط اور غلامی میں لانا چاہتے ہیں، امریکی اور اسرائیلی نہیں چاہتے کہ ہم ایک آزاد اور خودمختار قوم ہوں، دشمن ہمیں توڑ کر اپنے تابع اور سر تسلیم خم دیکھنا چاہتا ہے۔
 انصار اللہ کے رہبر نے واضح کیا کہ امریکہ اور اسرائیل زندگی کے تمام معاملات میں یمنی قوم کو اس کے حق سے محروم کرنا چاہتے ہیں، امریکہ اور اسرائیل کا طرز عمل ایک شیطانی روش ہے جو اسلامی معاشرہ سمیت انسانی معاشرہ کو نشانہ بناتی ہے اور بگاڑ دیتی ہے۔

1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین