Code : 3288 47 Hit

امریکہ کے ہاتھوں جرمنی کے ماسک بھی چوری

برلن حکومت نے واشنگٹن کے ہاتھوں ایک امریکی کمپنی سے ماسک ضبط کرنے کے پر احتجاج کرتے ہوئے اسے جدید دور کی چوری قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کے حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ جرمنی کی طرف سے بینکاک کی  کمپنی m3 کو دو لاکھ ماسک تیار کرنے کا آڈر دیا تھا  لیکن انھیں جرمنی بھیجے جانے سے پہلے ہی امریکی  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم سے ضبط کرلیا گیا اور امریکہ لے جایا گیا جو جدید دور کی بحری قزاقی ہے۔
برلن حکومت کا کہنا ہے کہ  یہ ماسک تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ضبط کیے گئے ۔
برلن حکومت کے زیر داخلہ  آندریاس جیزیل کاکہنا ہے کہ برلن پولیس کے آڈر پر تیار کیے جانے والے دولاکھ ماسک امریکہ لے جائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ m3کمپنی امریکی ہے ،اس کا کہنا ہے کہ1950 کی دہائی میں اور امریکہ اورکوریا کی جنگ کے دوران جنگ کنٹرول  کرنے کے لیے بنائے جانے والے ایکٹ کا استعمال کرتے ہوئے   ٹرمپ نے کمپنی کو تمام برآمدات معطل کرنے کا حکم دیا ہے ۔
یہ پہلا موقع نہیں جب امریکہ نے دوسرے ملکوں سے صحت کے سامان چوری کرنے کی کوشش کی ہے  وہ بھی ایسے وقت میں جب کورونا بحران  حکومتوں کی اخلاقیات کو ثابت کررہا ہے۔
اس سے قبل فرانسیسی عہدیداروں نے امریکیوں پر چینی ہوائی اڈوں سے چینی ماسک کو کئی گنا قیمت پر خریدنے کا الزام عائد کیا تھا۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम