یمن جنگ سے امریکہ کا مقصد صیہونی مفادات کا تحفظ ہے:انصاراللہ

یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یمنی قوم کے فائدے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں، تاکید کے ساتھ کہا کہ امریکہ، صیہونی حکومت کے مفادات کے تحفظ کے مقصد سے یمن کے خلاف جنگ کا انتظام کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ترجمان اور صنعاء میں قومی نجات حکومت کے مذاکراتی بورڈ کے سربراہ محمد عبدالسلام نے المیادین ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے ملک کی تازہ ترین صورتحال پر گفتگو کی، عبدالسلام نے یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وفد کے دورہ ماسکو اور روسی حکام سے ملاقات کے بارے میں کہا کہ ہم نے قومی وفد کی حیثیت سے اپنے مشن کے دائرہ کار میں بہت سے سرکاری غیرسرکاری اور نجی دورے اور ملاقاتیں کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ روس کا ہمارا پہلا دورہ نہیں ہے، تاہم ہمارا ماسکو کا دورہ غیر معمولی اور حساس حالات میں کیا گیا جس کا مقصد موجودہ مرحلے میں یمنی قوم کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے، ہم نے روسی فریق سے یمن پر عالمی صورتحال کے وسیع اثرات کے بارے میں مشاورت کی، خاص طور پر یوکرین میں پیش آنے والے صورتحال کے بعد اور اس بات پر زور دیا کہ ہم نے یمن میں امریکہ کے خطرے کو بہت پہلے محسوس کیا تھا۔
 محمد عبدالسلام نے واضح کیا کہ یمن پر جارحیت صرف سعودی اماراتی نہیں ہے کیونکہ یہ دونوں ممالک امریکہ کے آلہ کار ہیں، یمن پر جارحیت کی قیادت امریکہ، برطانیہ اور مغرب کر رہے ہیں، درحقیقت یہ امریکہ ہی ہے جو یمن کے خلاف جارحیت کے معاملے کو اسرائیل کے وسیع مفادات اور سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے چھوٹے مفادات کے تحفظ کے لیے چلاتا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین