مغربی ممالک کی طرف سے عائد تمام پابندیوں کا سختی کے ساتھ جواب دیا جائے گا:روس

روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی طرف سے عائد تمام پابندیوں کا سختی کے ساتھ جواب دیا جائے گا۔

ولایت پورٹل:روس کی وزارت خارجہ نے جمعہ کے روز ماسکو میں برطانوی سفیر کو طلب کر کے کہا ہے کہ وہ روسی میڈیا کے خلاف حالیہ برطانوی پابندیوں کی سختی سے مخالفت کرتی ہے،روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ ماسکو تمام پابندیوں کا فیصلہ کن اور سختی سے جواب دے گا۔
 یاد رہے کہ برطانوی حکومت، یوکرین کے اہم حامیوں میں سے ایک کے طور پر، حالیہ دنوں میں روس پر متعدد پابندیاں عائد کر چکی ہے، برطانوی وزیر خارجہ نے جمعرات کی صبح روس سے تیل اور گیس سمیت توانائی کی درآمدات روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں جنگ ہماری اور سب کی جنگ ہے، ٹیرس نے روس مخالف تبصرے میں کہا کہ ہم یوکرین کی حمایت کے لیے نئے مارشل پلان پر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
اس کے ایک دن بعد برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے 9 مئی کی پریڈ (دوسری جنگ عظیم میں روس کی فتح کا جشن) کے دوران یوکرین میں "نازیوں" کے خلاف حملوں کے ایک نئے دور کا اعلان کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم روس نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔
اس کے علاوہ برطانوی وزارتِ دفاع نے گزشتہ جمعے کو کہا تھا کہ روسی جارحیت کو روکنے کے لیے برطانوی مسلح افواج مشرقی یورپ میں مزید 8000 فوجی بھیجے گی۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین