صیہونی ای-پوسٹ کمپنی کے تمام میل باکسز مکمل طور پر ہیک

صیہونی حکومت کی ای-پوسٹ کمپنی کے تمام میل باکسز، جن میں صارفین کا مختلف سامان موجود تھا، ہیک کر لیے گئے۔

ولایت پورٹل:معروف آئی ٹی کاروباری اور اسرائیلی سرمایہ کار کوبی سمبورسکی کے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی تصاویر کے مطابق صیہونی حکومت کی ای پوسٹ کمپنی کے تمام میل باکسز، جس میں صارفین کا مختلف سامان موجود تھا، صارفین کے ترسیلی مراکز کے قریب پہنچتے ہی کھل گئے، اس سسٹم کے صفحے پر، ان کا سامنا آپ کو ہیک کر دیا گیا ہے، اسرائیل مردہ باد کے پیغام کے ساتھ ہواہے۔
واضح رہے کہ  اسرائیلی ای میل سسٹم کی اس وسیع پیمانے پر ہیکنگ کے ردعمل میں، دماغی صحت کے مسائل اور مریضوں کے طبی مسائل پر زیادہ تحقیق کرنے والی ممتاز اسرائیلی معالج امیتا زیو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر زور دیا ہے کہ اگر یہ بیان درست ہے  اور اس کی تصدیق ہو جاتی ہےتو کہا  جاسکتا ہےکہ صیہونی لوگوں کا ذہنی سکون خطرے میں پڑ گیا ہے
انھوں نے مزید کہا کہ  آپ اس لمحے کا تصور کریں جب آپ ایک مہنگی چیز کا آرڈر دیتے ہیں اور آپ اسے ڈیلیور کرنے کے لیے اپنے اسٹور پر جاتے ہیں تودیکھتے ہیں کہ تمام شیلف کھلے ہوئے ہیں اور غالب امکان ہے کہ آپ کی چیز خطرے میں ہے، یہ واقعی خوفناک ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین