Code : 3197 33 Hit

تمام صیہونی فوجیوں کی چھٹیاں منسوخ،ڈیوٹی پر حاضر ہونے کا حکم

خطے میں بحرانی صورتحال میں اضافے کے پیش نظر صہیونی فوج کے اعلی عہدہ داروں نے تمام فوجی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے ان سے اتوار کے روز سے اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:صیہونی ویب سائٹ ییدیوت آہرونوٹ کی رپورٹ کے مطابق خطے میں کشیدگی کی بڑھتی ہوئی صورتحال اور مزاحمتی دستوں کے حملوں کے خوف کے سبب  صیہونی فوجی رہنماؤں نے ہفتے کے روز سہ پہر میں نئے فیصلے کرتے ہوئے تمام فوجی اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں اور ان سے  اتوار کے روز سے اپنی ڈیوٹیوں پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ فیصلے ایسے وقت میں کیے گئے ہیں جبکہ صہیونی فوج نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے انھوں نے آنے والے مہینے میں تمام فوجی ٹرینگوں کو ملتوی کردیا ہے۔
اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے اعلان کیا  ہے کہ یہ  فیصلہ زمینی فوج کے تربیتی پروگراموں کے انچارج اور  آرمی فیلڈ کمانڈر یول سٹرائکر نے کیا ہے۔


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین