الجزائر کی جامع مسجدکو 2021 کا بہترین آرکیٹیکچرل ڈیزائن ایوارڈ حاصل

الجزائر کی جامع مسجد کو شکاگو میوزیم آف آرکیٹیکچر اور یوروپی سینٹر فار دی آرٹس سے 2021 کا امریکن انٹرنیشنل آرکیٹیکچر ایوارڈ برائے بہترین ڈیزائن ملا۔

ولایت پورٹل:النہارنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الجزائر کی جامع مسجد کو شکاگو میوزیم آف آرکیٹیکچرل اینڈ ڈیزائن انجینئرنگ اور یورپی سینٹر فار دی ڈیزائن آف آرکیٹیکچرل ڈیزائن نے 2021 کے بہترین بین الاقوامی تعمیراتی ڈیزائنوں میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا ۔
الجزائر میں واقع امریکی سفاتخانے نے الجزائر کو 2021 کے لیے بہترین بین الاقوامی تعمیراتی منصوبوں میں سے ایک کے طور پر الجزائر کی جامع مسجد کو منتخب کرنے پر مبارکباد دی،سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد کا ڈیزائن جرمنی میں ایک ماہر تعمیرات جورگن اینگل نے تیار کیا تھا۔
واضح رہے کہ الجزائر کی جامع مسجد دنیا کی تیسری بڑی اور افریقہ کی سب سے بڑی مسجد ہے اور اس کی تعمیر ڈیڑھ سال قبل مکمل ہوئی ، اس میں120000 مسلمانوں کے نماز پڑھنے گنجائش اور 2775 ہیکٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والی اس مسجد میں نماز ہال مدینہ میں مسجد نبوی اور مکہ میں مسجد الحرام کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے۔
قابل ذکر ہے کہ مسجد کا مینارہ267 میٹر کی اونچائی کے ساتھ اس ملک کے دارالحکومت کے تمام حصوں سے دیکھا جاسکتا ہے جودنیا کا سب سے اونچا مینارہ ہے جو 43 منزلوں پر مشتمل ہے اور اس میں لفٹ  لگی ہوئی ہے۔
یادرہے کہ نماز ہال کے علاوہالجزائر کی مسجد میں 12 دیگر عمارتیں ہیں جن میں 10 لاکھ کتابوں والی لائبریری، ایک لیکچر ہال، اسلامی آرٹ اور تاریخ کا ایک میوزیم اور الجزائر کی تاریخ کا تحقیقی مرکزبھی ہے۔
شکاگو کے میوزیم اور یورپی ڈیزائن سینٹر کی طرف سے پیش کیے جانے والے 2021 کے بین الاقوامی آرکیٹیکچر ایوارڈز دنیا کے سب سے پرانے اور باوقار بین الاقوامی آرکیٹیکچر ایوارڈز ہیں جودنیا کی بہترین نئی عمارتوں اور شہری منصوبوں کو دیے جاتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین