Code : 3118 25 Hit

الجزائر کی قطر اور چار عرب ممالک کے درمیان صلح کرانے کی کوشش

گذشتہ ہفتے صدر الجزائر کے سعودی عرب کے دورے کے ساتھ ہی الجزائر کے کچھ ذرائع نے قطر اور چار عرب ریاستوں میں مفاہمت کے سلسلہ میں اس ملک کے اقدام کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹینک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر اور الجزائر کے کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ الجزائر نے قطر اور چار عرب ممالک (سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین) کو مصالحت کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ الجزائر  کے لیے کویت کے مقابلے میں تمام فریقوں کے ساتھ متوازن تعلقات کی وجہ سے اس کردار میں کامیابی کے زیادہ امکانات ہیں۔
یادرہے کہ قطر کے امیر تمیم بن حماد آل ثانی  منگل کے روز الجزائر کے دورے پر گئے جہاں انھوں نے اس ملک کے صدر عبدالمجید تبون سے ملاقات کی اوراس کے دو روز بعد الجزائر کے صدر ریاض کے لئے روانہ ہوگئے۔
یادرہے کہ تبون  نے گذشتہ جمعرات کو اپنے پہلے سعودی عرب کے دورے شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور ان علاقائی اور بین الاقوامی تعلقات اور ترقیات کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یادرہے کہ قطر اور چار عرب ریاستیں (سعودی عرب ، مصر ، متحدہ عرب امارات اور بحرین) جون 2008 کے بعد سے منقطع ہو چکے ہیں  اور انہوں نے قطر کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے شرائط رکھی کی ہیں جن میں دوحہ کے ایران کے ساتھ تعلقات میں کمی نیز حماس اور اخوان المسلمین کے لئے قطر کی  حمایت نہ کرنا شامل ہے۔
اب الجزئز  قطر اور مذکورہ ممالک کے درمیان صلح کرانے کی کوشش کررہا ہے اس لیے کہ اس کے ان سب ممالک کے ساتھ تعلقات ٹھیک ہیں ۔
 



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین