Code : 2175 63 Hit

الحشد الشعبی نے اربعین مارچ پر حملہ کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا

عراقی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے اربعین مارچ پرحملے کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا ہے۔

ولایت پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے جوانوں نے خفیہ اطلاع پر امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ داعشی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرکے بڑی مقدار میں خطرناک قسم کا بھاری اسلحہ برآمد کرلیا ہے، الحشد الشعبی کا کہناہے کہ صوبہ دیالہ کے علاقے ''یوسف'' اور '' حمرین'' میں خفیہ اطلاع پرسرچ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں اسلحے کے کئی گودام دریافت ہوئے،داعشی دہشت گردوں نے بڑے پیمانے پر میزائل اور راکٹ لانچرز کے علاوہ دھماکہ خیز مواد ذخیرہ کررکھا تھا الحشد الشعبی کے ترجمان نے کہا کہ تکفیری دہشت گرد یہ اسلحہ زائرین اربعین حسینی کے خلاف استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کرچکے تھے،دوسری طرف عراقی فوج کا کہنا دیالہ ہی میں داعش کا ایک ڈرون طیارہ بھی پکڑا گیا ہے،خیال رہے کہ چند روز قبل الحشد الشعبی کے مراکزپر ڈرون حملے کئے گئے تھے، عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الحشد الشعبی پر ہونے والے حملوں میں اسرائیل ملوث ہوسکتا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम