Code : 2035 17 Hit

الحشد الشعبی نے نامعلوم جاسوس ڈرون طیارے کو مارگرایا

عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو مارگرایا ہے۔

ولایت پورٹل:تکفیری دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والی عراقی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے ایک جاسوس ڈرون طیارے کو مار گرایا ہے،الحشد الشعبی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک صوبہ نینوا میں الحشد الشعبی کے مرکز کے قریب پرواز کرنے والے ڈرون طیارے کو مار گرایا گیا ہے،اب تک اس ڈرون طیارے کی درست معلومات حاصل نہیں ہوسکی ہیں کہ یہ کہاں سے اڑا اور کس ملک کا ڈرون تھا،واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل نامعلوم ڈرون طیاروں نے الحشد الشعبی کے مرکز پر حملہ کرکے متعدد افراد کو زخمی اور ایک کو شہید کردیا تھا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम