Code : 3318 93 Hit

الحشد الشعبی کے ہاتھوں داعش کا خطرناک دہشتگرد گرفتار

الحشد الشعبی فورسز نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اردن اور سعودی عرب سے ملحقہ عراقی سرحد کے قریب آپریشن کے دوران دوسرا خطرناک دہشت گردگرفتار کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل:موازین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقالحشد الشعبی فورسز نے جمعہ کے روز اردن اور سعودی عرب سے ملحقہ عراقی سرحد کے قریب صوبہ الانبار میں آپریشن ابطال النصر نامی آپریشن کے دوران داعش کے ایک خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔
صوبہ الانبار میں الحشداد الشعبی فورسز کے کمانڈر ، قاسم المصلح نے کہا کہ اردن اور سعودی عرب سے ملحقہ عراقی سرحد کے قریب واقع صوبہ الانبار میں ابطال النصر نامی آپریشن میں مصروف فوجیوں نے درست معلومات کی بنیاد پر داعش کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔
الحشداد الشعبی کمانڈر نے مزید کہا  کہ یہ خطرناک دہشت گرد   سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر انتہائی مطلوب تھا ، اس کے پاس اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ بھی تھا۔
واضح رہے کہ الحشد الشعبی نے کل بھی الانبار میں کارروائی کے دوران داعش کے ایک خطرناک دہشتگرد کو گرفتار کیا تھا۔
یاد رہے کہ الحشد الشعبی فورسز نے عراقی فوج کے تعاون سے جمعرات کی صبح سے مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے مغربی اور جنوب مغربی سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن شروع کیا ہے۔
الحشد الشعبی کمانڈ انفارمیشن سینٹر نے اس کارروائی کو ابطال النصر کا نام دیا  ہے اور کہا ہے  کہ اس آپریشن کا مقصد صوبہ الانبار کے جنوب مغربی حصے میں عراق کی مغربی سرحدوں اور صحرائی علاقوں کو محفوظ بنانا ہے۔






0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम