آل سعودکی پچھلے چوبیس گھنٹوں میں 225 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

یمن سے موصول ہونے والی تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 225 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق  تازہ ترین اطلاعات بتاتی ہیں کہ سعودی جارح اتحاد کے جنگی طیاروں  نےالحدیدہ صوبے میں بڑے پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔
 رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد یوں نے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے اور اس پر ذرا بھی عمل نہیں کیا۔
واضح رہے کہ  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سعودیوں نے الحدیدہ 225 مرتبہ جنگ بندی خلاف ورزی کی ہےجبکہ سعودیوں نے الحدیدہ صوبے کے علاوہ  یمن کےدوسرے صوبوں میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ ترین صورت حال میں انہوں نے سب سے بھاری فضائی حملوں میں بار بار صعدہ اور مأرب صوبوں کو نشانہ بنایا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسٹاک ہوم معاہدے کے فریم ورک میں الحدیدہ جنگ بندی کے قیام کے بعد سے سعودی عرب نے اس جنگ بندی پر عمل نہیں کیا،یادرہے کہ  ریاض کی جانب سے الحدیدہ جنگ بندی کی عدم تعمیل کے خلاف وسیع پیمانے پر یمنی مظاہروں کے باوجود اقوام متحدہ نے سعودی جارحیت کو روکنے کے لیے ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا بلکہ اس کے برعکس الٹا یمنی عوام کے خلاف بیانیہ جاری کیے گئے ہیں کہ وہ اپنا دفاع نہ کریں، یہی وجہ ہے یمنی عوام اپنے اوپر ہونے والے جرائم میں سعودی اتحاد کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی براردی کو ذمہ دار ٹھہراتی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین