آل سعود کی صیہونیوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کے باقاعدہ اجازت

میڈیا رپورٹس کے مطابق العال صہیونی کمپنی کو سعودی فضائی حدود میں پرواز کرنے کی ریاض حکام کی منظوری مل گئی ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین  چینل کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز صیہونی میڈیا نے اس حکومت کی ایک فضائی کمپنی کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کے کھولے جانے کا اعلان کیا تھا، رپورٹ کے مطابق صہیونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ "العال" ایئرلائن کمپنی سعودی فضائی حدود سے اپنی پروازیں چلانے کے لیے سعودیوں کی رضامندی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔
 ان ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق مذکورہ معاہدے پر بدھ سے عمل درآمد شروع کر دیا گیا ہے، تاہم ابھی تک سعودی حکام نے اس خبر پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا ہے ، یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے خطے کے حالیہ دورے کے ساتھ ہی سعودی عرب نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ اس نے اپنی فضائی حدود صہیونی طیاروں کے لیے کھول دی ہیں، چنانچہ صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپد نے دعویٰ کیا کہ سعودی عرب کا یہ اقدام ریاض کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا پہلا قدم ہے۔
اسی دوران صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے سعودی عرب کے اس اقدام کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ریاض کے اگلے اقدامات کی بنیاد قرار دیا، واضح رہے کہ ایسا اس وقت ہو رہا ہے جبکہ باخبر ذرائع نے حال ہی میں سعودی عرب اور اسرائیلی کمپنیوں کے درمیان کئی دیگر خفیہ معاہدوں کا انکشاف کیا ہے جس کا مقصد ریاض اور تل ابیب کے درمیان تعلقات کو بتدریج معمول پر لانے کے لیے منصوبہ بندی کرنا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین