Code : 1413 14 Hit

یمن کے صوبوں اب اور صعدہ پر ایک بار پھر آل سعود کی وحشیانہ بمباری

سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے ایک بار پھر یمن کے جنوبی صوبے اب اور شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن پر اپنے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بار پھر جنوبی صوبے اب اور شمالی صوبے صعدہ کے رہائشی علاقوں پر بمباری کی ہے،دوسری طرف جارح سعودی اتحاد کے فوجیوں نے بھی فائربندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مغربی صوبے الحدیدہ کے متعدد علاقوں پر گولہ باری کی ہے،یمن پرجارح سعودی اتحاد کے یہ حملے ایک ایسے وقت جاری ہیں جب سوئیڈن میں گذشتہ دسمبر میں فائربندی کے لئے ہوئے سمجھوتے کے بعد اٹھارہ دسمبر سے جنگ بندی نافذ ہے لیکن سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے ایک دن بھی فائربندی کی پابندی نہیں کی۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम