آل سعود کی جانب سے بائیڈن کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع

سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بائیڈن کو بہت زیادہ سیاسی تجربہ ہے اور وہ 35 سال تک سینیٹ میں رہے اور پھر وہ پہلے نائب بنے ،ہمیں نہیں لگتا کہ جو بائیڈن امریکی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔

ولایت پورٹل:سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے سی این این کو بتایا کہ ہمیں  اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈیموکریٹ ہیں یا ریپبلکن، انہوں نے مزید کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ نئے صدر کے ساتھ امریکی خارجہ پالیسی میں کوئی تبدیلی آئے گی۔
الجبیر نے کہا کہ ہم نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے بارے میں بہت پر امید ہیں، سعودی وزیر خارجہ نے امریکی صدر جو بائیڈن کی تعریف کرتے ہوئے ان کی  توجہ اپنی طرف  مبذول کروانے کی کوشش کی۔
الجبیر نے کہاکہ بائیڈن کو بہت زیادہ سیاسی تجربہ ہے اور وہ 35 سال تک سینیٹ میں رہے اور پھر وہ پہلے نائب بنے ،ہمیں نہیں لگتا کہ جو بائیڈن امریکی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔
یادرہے کہ بائیڈن نے اپنی انتخابی مہم کے دوران سعودی عرب پر شدید تنقید کی تھی، انہوں نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی پامالی اور یمن میں جنگ کا معاملہ اٹھایا اور سعودی عہدے داروں پر حملہ کیا، اس کے علاوہ  ریاض کے لئے ریپبلکن ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین