Code : 2205 103 Hit

آل سعود کی یمن پر ایک بار پھر بمباری؛متعدد افراد شہید

سعودی اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے علاقے الضالع پر وحشیانہ بمباری کرکے متعدد مسلمانوں کو شہید یا زخمی کردیا۔

ولایت پورٹل:المیسرہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آل سعود کے کرائے کے اہلکاروں نے صوبہ الضالع کے علاقےحبیل السماعی کے رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا،ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی جنگی جہازوں نے براہ راست رہائشی مکانات پر بمباری کی جس میں بچوں اور خواتین سمیت 13 یمنی مسلمان شہید اور متعدد دیگر شدید زخمی ہوگئے ،واضح رہے کہ چند روز قبل یمنی سرکاری فوج نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پرحملہ کرکے پوری دنیا کو حیران کردیا تھا،یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا یمن کے خلاف جارحیت کا خاتمہ نہ کیا گیا تو مزید حساس مقامات کو نشانہ بنایا جائےگا۔
تسنیم


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम