Code : 4351 11 Hit

آل سعود کی بن سلمان کو بچانے کے لیے غیر اخلاقی پروگرام نشر کرنے کی اجازت

نیٹ فلکس سنیما کمپنی کے سی ای او نے اعلان کیا کہ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ کے خلاف ایک اہم پروگرام کی نشریات روکنے کے بدلے میں سعودی حکومت اس کمپنی کے غیر اخلاقی اور منحرف پروگرام نشر کرنے پر راضی ہوگئی ہے۔

ولایت پورٹل:القدس العربی  کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس میڈیا اور سنیما کے سی ای او ریڈ ہیسٹنگز نے کہا کہ سعودی عہدے داروں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے خلاف تنقیدی پروگرام کو روکنے کے بدلے میں غیر اخلاقی مواد کے ساتھ پروگرام نشر کرنے کی اجازت دے دی ہے، انہوں نے سی این این کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں مزید کہاکہ نیٹ فلکس نے محمد بن سلمان کے خلاف نشر ہونے والے" حسن منہاج "پروگرام کو روکنے کے لئے 2019 کے آغاز میں ریاض حکومت کی جانب سے دی جانے والی درخواست منظور کر لی ہے۔
ہیسٹنگز نے مزید کہاکہ اس درخواست کے جواب میں  سعودی عہدے دار غیر اخلاقی اور منحرف مواد کے ساتھ پروگراموں اور فلموں کی نشریات کی اجازت دینے پر بھی راضی ہوگئے،واضح رہے کہ نیٹ فلکس اپنے پروگرام’’حسن منہاج‘‘ میں ریاض حکومت کے ناقد جمال خاشقجی کے قتل پر سعودی حکام بالخصوص محمد بن سلمان پر کڑی تنقید کرتا ہےجس کوبچانے کے لیے سعودی حکام نے غیر اخلاقی مواد نشر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین