Code : 1650 16 Hit

کراچی میں القاعدہ کے کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر کراچی میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ولایت پورٹل:ایکسپریس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے شہر کراچی کے علاقہ ناردرن بائی پاس پر پولیس مقابلے کے دوران وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،اطلاعات مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس پر واقع خدا بخش گوٹھ میں پولیس اور حساس ادارے نے القاعدہ دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کاروائی کی، پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں کو دیکھ کر وہابی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 وہابی دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے،ایس ایس پی کراچی ملیر عرفان بہادر کا کہنا ہے کہ مارے گئے 2 وہابی دہشت گردوں کی شناخت طلعت محمود اور عثمان عالم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ تیسرے کی شناخت نہیں کی جا سکی، دہشت گردوں کاتعلق القاعدہ سے منسلک وہابی دہشت گرد  کالعدم گروپ لشکرجھنگوی سے تھا، ان کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، دستی بم اور کلاشنکوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق مارا گیا خطرناک دہشت گرد طلعت محمود عرف یوسف کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے، ہلاک ہونے والا دہشت گرد القاعدہ کراچی کا سربراہ تھا جو سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردوں کا قریبی ساتھی تھا، وہابی دہشتگردوں  کا تعلق القاعدہ عبدالرزاق عرف راجہ گروپ سے تھا۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम