Code : 3784 4 Hit

ادلب اور لاذقیہ میں النصرہ فرنٹ کے متعدد حملے

شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے دہشت گردوں کا اس ملک کے ادلب اور لاذقیہ شہروں میں واقع بہت سارے قصبوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ولایت پورٹل:روسیا الیوم اخبار کی رپورٹ کے مطابق شام میں روسی وزارت دفاع کے ہمیم فضائی اڈے کا کہنا ہے کہ النصرہ  فرنٹ سے وابستہ دہشت گردوں نے حالیہ دنوں میں ادلب اور لاذقیہ صوبوں میں متعدد اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یادرہے کہ پیر کو اڈے کے سربراہ الیگزنڈر شربیتسکی نے کہا ہے کہ النصرہ سے وابستہ  عناصر نے دو حملے صوبہ ادلب اور تین صوبہ لاذقیہ میں کیے ہیں۔
روسیا الیوم اخبار کے مطابق شربیتسکی نے بھی اس بات پر زور دیا کہ ترکی سے منسلک مسلح گروہوں کی طرف سے گذشتہ 24 گھنٹوں میں ادلب کے علاقے میں کسی بھی حملے کی اطلاع موصول  نہیں ہوئی ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین