چوپیس گھنٹے میں آل سعود کے ہاتھوں 185 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کےجنگی طیاروں نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 185 بار الحدیدہ فائر کی خلاف ورزی کی ہے۔

ولایت پورٹل:المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق تازہ ترین اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی جارح اتحا الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے، رپورٹ کے مطابق یمن میں سعودی عرب اور اس کے اتحاد نے الحدیدہ صوبے میں جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے اور اسٹاک ہوم معاہدے پر ذرا بھی عمل نہیں کیا۔
واضح رہے کہ  پچھلے 24 گھنٹوں میں سعودیوں نے 185 بار الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ، الحدیدہ صوبے کے علاوہ سعودی یمن کے دوسرے صوبوں میں بھی اپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور تازہ ترین صورت حال میں انہوں نے سب سے بھاری فضائی حملوں میں متعدد بار صعدہ اور مأرب صوبوں کو نشانہ بنایا ہے۔
یادرہے کہ سعودی عرب نے کچھ عرب ممالک کے ساتھ مل کر امریکہ کی حمایت سے پچھلے چھ سال سے یمن کے خلاف جارحیت شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجہ میں اس ملک کا نوے فیصد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہوگیا ہے  جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ہاتھوں یمن میں ایجاد کیا جانے والا بحران رواں صدی کا سب سے بڑا اور خطرناک انسانی بحران ہے جس میں آئے دن خواتین اور معصوم بچوں سمیت اس ملک کے بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے اور جو حملوں میں بچ جاتے ہیں اور انھیں بھوک اور وبائی امراض مار ڈالتے ہیں تاہم اس کے باوجود عالمی برادری نے سعودی عرب کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھا یا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین