Code : 2299 102 Hit

شام کے فراری داعشیوں کے لئے اب عراق پناہ گاہ نہیں بنے گا: حشد الشعبی

حشد الشعبی کے اس عہدیدار نے رضاکار فوج کو تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں اب داعشیوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ہماری قوم ،فوج اور رضاکار دستے انہیں عراقی سرحدوں میں گھسنے نہیں دیں گے۔

ولایت پورٹل: رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکار فوج حشد الشعبی کے نائب سربراہ ابو مہدی مہندس نے شام میں ترکی کے حملہ کو لیکر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ کردوں پر ترکی کے حملے معقول نہیں ہیں چونکہ ان علاقوں میں بہت سے داعشی قیدخانوں میں بند ہیں۔ نیز بڑھتے حملات کے بنا پر اگر وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تو ان کا پہلا نشانہ عراق ہوگا۔
یاد رہے کہ گذشتہ چند دن سے ترکی نے شام کے کرد نشین علاقوں میں فوجی حملات تیز کررکھے ہیں جن کے سبب میڈیا میں یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ کردوں کے قبضہ سے 3 ہزار داعشی فرار ہوکر عراق میں گھسنے کی تیاری کررہے ہیں۔ جبکہ ترکی کا گمان یہ ہے کہ وہ کرد جنگجؤں کو بھگا کر وہاں اپنا قبضہ جما لے گا۔نیز کچھ سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ اردغان نے شام پر حملہ کرکے اپنی مشکلات میں اضافہ کرلیا ہے۔
حشد الشعبی کے اس عہدیدار نے رضاکار فوج کو تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں اب داعشیوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی ہماری قوم ،فوج  اور رضاکار دستے انہیں عراقی سرحدوں میں گھسنے نہیں دیں گے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम