Code : 4348 2 Hit

جنوبی سامرا میں الحشد الشعبی کے ہاتھوں داعش کےحملےناکام

الحشد الشعبی فورسز جنوبی سامرا میں داعشی عناصر کے حملوں کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

ولایت پورٹل:الحشد الشعبی کی نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کےمطابق عراقی عوامی تنظیم الحشد الشعبی کی فورسز کا آج صوبہ صلاح الدین میں داعش کے دہشت گرد عناصر کے ساتھ تصادم ہوا جہاں اس تنظیم کی افواج نے جنوبی شہر سامرا میں داعش عناصر کے حملوں کو پسپا کردیا۔
رپورٹ کے مطابق الحشد کی 41 ویں ڈویژن کے فوجی دستے جنوبی سامرا کے علاقے تل الذهب میں داعش کے حملوں کو پسپا کرنے میں کامیاب ہوگئے،الحشد الشعبی  کی نیوز ویب سائٹ کے مطابق آخری خبریں ملنے تک جھڑپیں جاری ہیں۔
اس سلسلے میں عراقی سکیورٹی انٹلیجنس ایجنسی نے جمعہ کی شام اعلان کیا تھا کہ جنوبی سامرا میں سکیورٹی فورسز کے گھات لگا کر حملےکرنے  کے دوران داعش کے چار اعلی کمانڈرہلاک ہوگئے تھے۔
سکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہےکہ سامرا آپریشنز کمانڈ اور سرایا السلام (امن اسکواڈس) گروپ کی بریگیڈ کی مشترکہ فورسز سامرا کے جنوب میں  واقع الفرہاتیہ علاقے میں ایک حملہ کے دوران داعش دہشت گرد گروہ کے چار اعلی کمانڈروں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کرلی،ہلاک ہونے والے دہشتگردوں میں سے دو دھماکہ خیز بیلٹ پہنے ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ عراق میں 2017 میں داعش کی شکست کے بعد اس دہشت گرد گروہ نے ایک بار پھر فوجی اور سویلین افراد کو نشانہ بنانے کے لیے گوریلا حملے شروع کردیے ہیں، داعش عناصر حال ہی میں شام سے مغربی عراق میں داخل ہوئے ہیں وہ علاقہ جہاں امریکی دہشت گرد عناصر سب سے زیادہ موجود ہیں اور ماہرین اس علاقہ میں امریکہ اور داعش دونوں فریقوں کے مابین تعاون کا انتباہ دے رہے ہیں جیسا کہ ثابت بھی ہوچکا ہے کہ شام ہو یاعراق داعشی عناصر انھیں علاقوں سے سب سے زیادہ سرگرم ہیں جہاں قابض امریکی فوجیں موجود ہیں اور دونوں کے کیمپ بھی قریب قریب  ہوتے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین