Code : 4673 9 Hit

الحشد الشعبی کے ہاتھوں سامرا میں داعش کا حملہ ناکام

عراق کی عوامی رضا کار فورس الحشد الشعبی نے جمعے کی شب اعلان کیا کہ صوبہ صلاح الدین میں داعشی دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کا کہنا ہے کہ داعشی دہشت گردوں نے صوبہ صلاح الدین کے شہر سامراء پر حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا اور دہشتگرد فرار کر گئے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی سے وابستہ ذرائع نے اس سے قبل بھی سامراء میں داعشی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے اور انہیں تباہ کرنے کی خبر دی تھی۔
واضح رہے کہ عراق میں داعشی دہشت گرد گروہ کی شکست کے باوجود اس گروہ کے باقیماندہ عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں جو گاہے بگاہے دہشت گردانہ حملہ کر کے بد امنی پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان دنوں عراقی فورسز ملک میں مکمل طور پر دہشتگردوں کا صفایا کرنے کے لئے سرگرم عمل ہیں۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین