Code : 4606 8 Hit

سامرا میں الحشد الشعبی کا داعش کے ٹھکانے پر میزائل حملہ

عراقی عوامی فورس الحشد الشعبی نے عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین کے شہر سامرا میں داعش کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا ۔

ولایت پورٹل:ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے اطلاع رسانی کے مرکز نے کل رات ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جوانوں نے سامرا شہر کے شمالی علاقے میں داعشی عناصر کے ایک گروہ کو میزائلی حملے کا نشانہ بنایا جس میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
عراق میں داعش کی شکست کے باوجود اس دہشت گرد تکفیری گروہ کے باقی بچے عناصر مختلف علاقوں میں روپوش ہیں اور وہ گاہے  بگاہے عراقی عوام اور سیکورٹی اہلکاروں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
دوسری جانب عراق کی سکیورٹی فورسز نے صوبہ دیالہ اور الانبار میں داغش کے دو دہشتگردوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے عراق میں داعش کی شکست میں اہم کردار ادا کیا ہے اور اب وہ فوج اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر مختلف شہروں سے داعش دہشت گرد گروہ کے باقیماندہ عناصر کے خلاف سرگرم ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین