Code : 4633 6 Hit

الحشد الشعبی عراقی عوام کے تمام طبقات کی سرخ لکیر ہے: صوبہ کرکوک میں عرب محاذ کے نائب چیئرمین

صوبہ کرکوک میں عرب محاذ کے نائب سربراہ نے اعلان کیا کہ الحشد الشعبی عراقی عوام کے تمام طبقات کے لئے سرخ لکیر ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صوبہ کرکوک میں عرب محاذ کے نائب سربراہ ، ناظم الشمری نے کہا ہے کہ الحشد الشعبی عراقی عوام کے تمام طبقات کے لئے سرخ لکیر ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ الحشد الشعبی نے بہت قربانیاں دی ہیں اور عراق کے مختلف شہروں میں ان  کا خون بہایا گیا ہے، الشمری نے کہاکہ اس عوامی تنظیم  کو نشانہ بنانا عراقی عوام کے تمام طبقات اور عراقی سکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ عراق میں کچھ سیاست دان دوغلی پالیسی اپناتے ہیں کچھ معاملات کو اپنی پارٹی اوراپنے ذاتی مفادات کی نظر سے نپٹانے کی کوشش کرتے ہیں جو افسوسناک ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین