Code : 3419 21 Hit

الحشد الشعبی عراقی سلامتی کے دفاع کے لئے قربانیاں دے رہی ہے:عراقی مسلح افواج کی جنرل کمانڈ کے ترجمان

عراقی آرمڈ فورسز جنرل کمانڈ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ الحشد الشعبی فورسز ، فوج کی فضائی اور زمینی حمایت کے ساتھ ابھی بھی صوبہ صلاح الدین میں داعشی دہشت گرد عناصر کا تعاقب کر رہی ہیں۔

ولایت پورٹل:الغدیر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی مسلح افواج کی جنرل کمانڈ کے ترجمان  عبدالکریم خلف نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبہ صلاح الدین میں الحشد الشعبی فورسز کے ذریعہ داعش دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے۔
انہوں نے الحشد الشعبی افواج کی فتوحات کی تعریف کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ الحشد کے ہیرو ابھی بھی عراقی عوام کی سلامتی اور ملک کی خودمختاری کے دفاع کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔
عبدالکریم خلف نے آج صبح داعش کے عناصر کے خلاف الحشد الشعبی فورسز کی مزاحمت اور صوبہ صلاح الدین میں اس دہشت گرد گروہ کے ساتھ تصادم کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ صلاح الدین کے بلد اور مکیشیفه کے علاقوں میں الحشد الشعبی اور داعشی دہشت گردوں کے درمیان ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں الحشد الشعبی  فورس  کے10جوان  شہیداور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین