Code : 3808 8 Hit

شمالی بغداد میں الحشد الشعبی کے ہاتھوں داعش کا زیرزمین اڈہ دریافت

الحشد الشعبی فورسز نے عراق کے الطارمیه شہر میں داعش کے دہشت گرد گروہ کا ایک زیرزمین کیمپ دریافت کیا ہے جو سکیورٹی فورسز کی تربیت کے لئے استعمال ہوتاتھا۔

ولایت پورٹل:شفق نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں الحشد الشعبی کی 42 ویں ڈویژن کے کمانڈر علی الجبوری نے شمالی بغداد میں داعش کے بقایا کے خلاف کارروائیوں کو جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
الجبوری نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ بغداد کے شہر الطارمیہ میں آپریشن کے اہم نتائج برآمد ہوئے ہیں اور آنے والے دنوں میں علاقائی سلامتی پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ عراقی فورسز آپریشن کے دوران داعش کے بڑے زیرزمین کیمپ کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوئیں جو آٹھ کمروں پر مشتمل تھا۔
الحشد الشعبی کے کمانڈر نے کہا کہ یہ کیمپ داعش دہشت گرد عناصر کو پناہ دینے اور انہیں سکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے کی تربیت دینے کے لئے استعمال کیا جاتاتھا۔
یادرہے کہ الحشد الشعبی اور عراقی سکیورٹی فورسز نے جمعرات کو (کل) الطارمیہ کو محفوظ بنانے کے لئے ایک آپریشن شروع کیا۔
اس آپریشن میں الحشد الشعبی اور عراقی سیکیورٹی فورسز کی 8 ویں ، 12 ویں ، 43 ویں ، 42 ویں اور 313 ویں ڈویژنیں شامل ہیں۔
آپریشن کا پہلا دن تین مطلوب افراد کی گرفتاری اور ہلکے ہتھیاروں کے قبضے اور الطارمیہ مرکز کی سکیورٹی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین