Code : 3720 4 Hit

عراق کے صوبۂ صلاح الدین میں الحشد الشعبی کے ہاتھوں داعش کے تین ٹھکانے تباہ؛5تکفیری عناصر گرفتار

الحشد الشعبی نےعراق کے صوبہ صلاح الدین میں ایک کاروائی کے دوران دہشت گردوں کے تین ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے پانچ داعشی عناصر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ولایت پورٹل:بغداد الیوم کی رپورٹ  کے مطابق عراقی تنظیم الحشد الشعبی نے عراق میں انسداد دہشت گردی کے خلاف نیا آپریشن شروع کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی فورسز نے مشرقی صلاح الدین میں کارروائی کے دوران داعش کے 3 ٹھکانے دریافت اور تباہ کردیئے۔
الحشد الشعبی فورس نے داعش کے 5 تکفیری عناصر کی نشاندہی کی اور انہیں گرفتار کرلیا۔
اس کے علاوہ اس کارروائی کے دوران تکفیری دہشتگردوں کے متعدد اسلحہ ڈپو برآمد ہوئے اور ان کا مواد ضبط کرلیا گیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین