Code : 3442 8 Hit

الحشد الشعبی کے ہاتھوں صلاح الدین داعش کا اڈہ تباہ

الحشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں داعشی عناصر کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لئے ان دہشت گردوں کا ایک اڈہ تباہ کردیا۔

ولایت پورٹل:الحشد الشعبی  کےتوپ خانے نے مشرقی صوبہ صلاح الدین کے علاس  علاقہ میں واقع آئیل فیڈز میں داعش کا ایک اڈہ تباہ کردیا۔
واضح رہے کہ الحشد الشعبی فورسز نے صوبہ صلاح الدین  سےداعش کے باقی ماندہ کو ختم کرنے کے لئے اپنی فوجی کارروائی جاری  رکھتے ہوئے علاس  علاقہ میں واقع آئیل فیڈز میں دہشت گردوں کے اڈے کو نشانہ بنایا۔
بغداد نیوز ایجنسی کے مطابق ، عراقی الحشد الشعبی تنظیم نے منگل کے روز ایک بیان میں کہا کہ صوبہ صلاح الدین کے شہر سامرا میں واقع مکیشیفہ کے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کردیا گیا ہے۔
اس تنظیم نے اپنے بیان میں کہا الحشد اور سکیورٹی فورسز نے مکشیفہ کے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے داعش کے متعدد ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں۔
عراقی سکیورٹی انفارمیشن سروس نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ صلاح الدین آپریشن کمانڈ یونٹوں اور الحشد الشعبی کی 45 ویں ، 35 ویں ، 42 ویں اور 6 ویں بٹالینوں نے دریائے دجلہ کے مغرب میں واقع مکیشیفہ اور اس کے اطراف کے علاقوں میں داعش کے باقیات کی تلاش کے لئے چار طرف سے فوجی آپریشن شروع کیا۔
یاد رہے کہ داعش کے متعدد عناصر نے 4 مئی کی صبح کو صوبہ صلاح الدین کے جنوبی حصے پر کئی محوروں سے حملہ کر کے الحشد الشعبی فورسز کو نشانہ بنا یا جس کے نتیجہ میں اس تنظیم  کے 10 کے قریب افراد شہیدہوگئے۔
دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں الحشد الشعبی فورسز اور عراقی فوج نے پیر کی صبح صوبے کے مغربی حصے میں رمضان II کے نام سے ایک اہم فوجی آپریشن شروع کیا۔



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین