ولایت پورٹل:الحشد الشعبی کے رہنما صادق الحسینی نےالمعلومہ نیوز ایجنسی کو دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ دیالی اور صلاح الدین صوبوں کے درمیان واقع المطیبیجه علاقے میں داعش کے تین ٹھکانوں پر بمباری کی گئی ہے۔
الحسینی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ الحشد الشعبی کی انٹلیجنس سروس نے دیالی اور صلاح الدین کے درمیان المطیبیجه علاقے میں داعش کے تین ٹھکانوں کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی تھیں جنھیں نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ حملے میں داعش عناصر کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ الحشد الشعبی کی انٹلیجنس سروس نے حال ہی میں دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں کی نگرانی اور ان کو بھاری نقصان پہنچانے میں ایک اہم اور فعال کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ داعش کے باقیات المطیبیجه کے علاقے میں سرگرم ہیں جس سے دیالی اور اس کے دیہاتوں میں داخلی سلامتی اور استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
الحشد الشعبی کی عراق میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری
الحشد الشعبی نے عراق کے دیالی اور صلاح الدین صوبوں کے درمیان میں واقع علاقہ المطیبیجه علاقہ میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

wilayat.com/p/3672
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین