الحشد الشعبی کے ہاتھوں بغداد میں داعش کا اہم رہنما گرفتار

الحشد الشعبی کی فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ مراکز کے خلاف آپریشن کے تسلسل میں بغداد کے علاقے الطارمیہ سے اس گروہ کے ایک خطرناک رہنما کو گرفتار کر لیا۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کی 12ویں  بریگیڈ کی فورسز نے بغداد کے علاقے "الطارمیہ" میں داعش دہشت گرد گروہ کے ایک سینئر رہنما کو گرفتار کر لیا،الحشد الشعبی کی انفارمیشن ایجنسی نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا اور اعلان کیا کہ الحشد الشعبی کی 12ویں بریگیڈ کی افواج، رپورٹوں ، درست اور دستاویزی انٹیلی جنس ڈیٹا کی بنیاد پر  نیز عدالتی حکم کی بنیاد پر، اس دہشتگرد کو پکڑنے میں کامیاب ہوئیں۔
واضح رہے کہ بغداد کے شمال میں واقع الطارمیہ کے علاقے سے ایک غیر معمولی کارروائی میں داعش کے دہشت گرد اور جرائم پیشہ گروہ کے خطرناک رہنما کو گرفتار کیا گیا، بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ داعش کے اس دہشت گرد کے خلاف قانونی اقدامات کیے جائیں گے اور اسے کارروائی جاری رکھنے کے لیے عدالت کے حوالے کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ داعش کے اس رہنما کی گرفتاری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عراقی فوج اور الحشد الشعبی کی فورسز دیالہ اور الانبار صوبوں میں داعش کے متعدد سرکردہ رہنماؤں کو گرفتار کر کے اس دہشت گرد گروہ کے باقی ماندہ خلیوں کو ایک مہلک دھچکا پہنچانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین