Code : 3547 9 Hit

الحشد الشعبی کے ہاتھوں داعش کے 17 دہشت گرد گرفتار

الحشد الشعبی نے موصل میں آپریشن کے دوران داعش کے 17 دہشت گردوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ عراقی تنظیم الحشد الشعبی نے آج (ہفتے کے روز) اعلان کیا ہے کہ اس نے موصل شہر میں داعش دہشت گردوں کی نقل و حرکت کی نگرانی کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
ادھر الحشد الشعبی نے  آج مشرقی عراقی صوبہ دیالی میں داعش کے دہشت گرد ڈرون کی تباہی کا اعلان کیا اور اعلان کیا کہ 24 اور 23 ویں بریگیڈ آج صبح حمرین  جھیل کے آس پاس آپریشن کے دوران اس علاقے کو کلیئر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔
عراقی وفاقی پولیس نے آج اعلان کیا ہے کہ انہوں نے صوبہ کرکوک میں داعش کے دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ کی ہے ، جس میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دوسرا زخمی ہوا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین