جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے متعلق الحشد الشعبی کی دستاویزی فلم

الحشد الشعبی نےشہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی زندگی کے آخری گھنٹوں کے بارے میں دستاویزی فلم بنائی ہے جس کا پہلا ٹریلر جاری کرنے کے بعد اس تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ پوری فلم ان شہید کمانڈروں کی شہادت کی برسی کے موقع پر نشر کی جائے گی۔

ولایت پورٹل:الحشد الشعبی کے انفارمیشن سینٹر نے شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی زندگی کے آخری گھنٹوں کے بارے میں دستاویزی فلم "الساعہ الاخیرہ" بنائے جانے  کا اعلان کیا ہے جو ان مزاحمتی کمانڈروں کی شہادت کی پہلی برسی کے موقع پر نشر کی جائے گی، "علی حدید" کی ہدایتکاری میں اور الحشد الشعبی کے زیرانتظام یہ فلم شہید قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی زندگی کے آخری گھنٹوں سے متعلق ہے جس میں دہشتگردانہ کاروائی کے پس منظر کا جائزہ لیا گیا ہے۔
الحشد الشعبی  کی نیوز ویب سائٹ نے اس دستاویزی فلم کا پہلا ٹریلر جاری کرنے  کے بعد اعلان کیا  ہے کہ پوری فلم ان شہید کمانڈروں کی شہادت کی برسی کے موقع پر نشر کی جائے گی۔
یادرہے کہ گذشتہ سال3 جنوری کو امریکی فوجی دہشت گردوں کے ایک حملے میں ، سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر اور الحشد الشعبی تنظیم کے نائب سربراہ سمیت متعدد مزاحمتی مجاہدین کو شہید کردیا جب وہ بغداد ہوائی اڈے سے نکل رہے تھے، امریکی اقدام کے نتیجے میں عراقی پارلیمنٹ نے دو دن بعد  ہی امریکہ سمیت غیر ملکی افواج کو عراق سے نکلنے کا بل پاس کیا۔
یادرہے کہ سنہ 2014 کے بعد سے  ایک بین الاقوامی اتحاد کی آڑ میں عراقی فوجی اڈوں پر 5000 کے قریب امریکی فوجی تعینات ہیں جن کا دعویٰ ہے کہ وہ داعش سے لڑ رہے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین