Code : 2384 50 Hit

البغدادی زندہ مردہ امریکہ ہی کا پروردہ ہے:روس

روس کا کہنا ہے کہ اگر البغدادی کو امریکہ نے مار دیا ہے تو اس نے اپنا ہی نقصان کیا ہے اس لیے کہ وہ اسی کا پروردہ تھا اور اگر زندہ ہے تو بھی اسی کا ہے۔

ولایت پورٹل:روس کے وزیر خارجہ نے داعش کے سرغنہ ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کے سلسلہ میں امریکی دعوؤں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ البغدادی امریکہ  ہی کا پالا ہوا تھا،انھوں نے مزید کہا کہ امریکہ شام میں دہشتگردی کاروائیوں میں ملوث امریکی حمایت یافتہ   سفید ہیلمٹ نامی  تنظیم  پھر سے کیمیکل حملہ کرنے کی تیاریاں کر رہی ہے ،روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس ملک کے نیوز چینل  روسیا24 کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں امریکہ کے ہاتھوں شام میں ابو بکر البغدادی کے ہلاک ہونے کے بارے میں رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ امریکہ نے اس خبر کیا ایک جشن اور خوشی کی محفل میں اعلان کیا لیکن ہم اس کے بارے میں تحقیق کررہے ہیں ،ابھی ہم کچھ نہیں کہہ سکتے ہیں ،انھوں نے مزید کہا کہ اگر البغدادی کی ہلاکت کی خبر صحیح ہو جبکہ اس  سے پہلے بھی کئی بار ایسی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں ،تو یہ ایک اچھا کام ہے اس لیے کہ وہ ایک دہشت گرد تھا اور اس  نے بہت ساری تخریبی کاروائیاں انجام دی ہیں  البتہ ہم بھی خوب جانتے ہیں کہ اگر وہ مر چکا ہے تو بھی امریکہ نے اپنا ہی نقصان کیا ہے ا س لیے  کہ وہ اسی کا پروردہ تھا اور اگر زندہ ہے تو بھی اسی کا ہے،روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ داعش امریکہ کے عراق پر حملہ کرنے کے بعد وجود میں آئی ہے کیوں کہ اس نے بہت سارے انتہا پسندوں کو عراق کی جیلوں سے آزاد کردیا تھا،قابل ذکر ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ابو بکر البغدادی کی ہلاکت کی خبر دینے کے بعد روس کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے امریکی لڑاکاؤں ادلب کی فضا میں اڑنے کی اجازت دی جبکہ روس کا کہنا ہے کہ امریکی فوجی  اور ان کے لڑاکا کب یہاں آئے  ہمیں نہیں  معلوم۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम