صیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں ایک بار پھر مسجد اقصی کی بے حرمتی

غاصب صیہونی حکومت کی فوج کی حمایت میں صیہونی آباد کاروں نے مسجد اقصی پر دھاوا بولا اور اسلام مخالف نعرے لگائے۔

ولایت پورٹل:العہدنیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صہیونی درندے مسجد اقصیٰ پر اپنے روزانہ کے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ بیت المقدس سے موصول ہونے والی تازہ ترین خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مسجد اقصی پر ایک بار پھر درجنوں صیہونی آباد کاروں نے حملہ کیا ، رپورٹ کے مطابق فلسطینی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ  صیہونی آباد کاروں نے غاصب فوج کی سبز روشنی سے مسجد اقصیٰ پرحملہ کیا ۔
واضح رہے کہ آباد کاروں نے  مسجد اقصیٰ پر وحشیانہ حملے اور مسجد کے صحن میں داخل ہونے کے بعد اسلام مخالف نعرے لگائے،قابل ذکر ہے کہ مسجد اقصیٰ پر صہیونیوں کے حملوں کا  بدستورسلسلہ جاری ہے  جبکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اس طرح کے اقدامات کے باوجود خاموش رہیں،یادرہے کہ  مسجد اقصیٰ کے خلاف جاری توہین پر مختلف فلسطینی گروپوں کے وسیع پیمانے پر احتجاج کے باوجود، عالمی برادری ان اقدامات کو روکنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کررہی ہے اور دوسری طرف بیشتر عرب ریاستوں کے حکمرانوں کو مسجد اقصی سے زیادہ صیہونیوں سے پیار ہے  یہاں تک کہ کچھ تو انہیں اپنا چچازاد بھی کہنے سے نہیں کتراتے اور اس غیر قانونی ریاست کے ساتھ اپنے تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین سب سے آگے آگے ہیں ، متحدہ عرب امارات نے تو اپنے ملک کو صیہونیوں کے لیے سیر و تفریح کا مقام بنا دیا ہے کہ جب وہ فلسطینیوں کو مارتے مارتے تھک جائیں تو یہاں آکر آرام کر سکتے ہیں جہاں انھیں کوئی پوچھنے والا نہیں حتی کہ جو کام وہ اپنے ملک میں نہیں بھی کر سکتے ہیں وہ یہاں آکر انجام دیتے ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین