0 Hit

شہید فخری زادہ کی شہادت کے بعد صیہونیوں پر خوف و ہراس طاری

اسرائیل نے ایرانی سائنسداں کے قتل کے بعد ایران کی ممکنہ جوابی کارروائی کے خوف سے پوری دنیا میں اپنے سفارتخانوں کی سکیورٹی بڑھا دی ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین ٹی وی چینل کے کی رپورٹ کے مطابق ایران کی دفاعی صنعت کے سائنسداں محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد صیہونی حکومت نے پوری دنیا میں اپنے سفارتخانے کو الرٹ کر دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی سائنسداں کے قتل اور ان کے قتل میں صیہونی حکومت کے ملوث ہونے کے ثبوت سامنے آنے لگے ہیں ، اب خوف کی حالت میں اسرائیل نے اپنے سفارتخانے کو الرٹ کر دیا ہے اور سکیورٹی بڑھا دی ہے۔
لبنانی ٹی وی چینل المیادین کے مطابق محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد علاقائی سطح پرامریکی فورسز بھی الرٹ ہو گئی ہیں۔
ایرانی سائنسداں کے دہشت گردانہ قتل کی اسلامی تحریکوں، تنظیموں، شخصیات اور کچھ مسلم ممالک نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے عظیم سائنسداں کے قتل کا انتقام لینے پر تاکید کی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم نتن یاہو نے دو سال پہلے محسن فخری زادہ کا نام لیا تھا جس کے بعد اسرائیلی میڈیا نے بتایا تھا کہ موساد نے بہت پہلے ان کے قتل کی کوشش کی تھی تاہم وہ کوشش ناکام ہوگئی تھی۔
اسرائیل کی واللا ویب سائٹ نے بتایا تھا کہ موساد کے کچھ عہدیداروں نے بتایا ہے کہ محسن فخری زادہ، ایران کے ان سائنس دانوں میں شامل ہیں جن کا نام اس کی ہٹ لسٹ میں ہے۔
تقریب

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین