ولایت پورٹل:امریکی چینل سی این این نے اس ملک میں کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے اپنی ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ ہم میں سے جن لوگوں نے یہ محسوس کیا ہے کہ ہماری عدم موجودگی سے معاشرے کے کاموں میں خلل واقع نہیں ہوتا ہے اور ہم ہفتوں سے اپنے گھروں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
پابندیوں سے ہم ہی تنگ آئے ہیں جبکہ زندگی کی گاڑی نہایت ہی جوش وولولہ سے آگے بڑھ رہی ہے۔
سی این این نے اس سلسلہ میں مزید لکھا ہے کہ جب ہم اس بحران سے باہر نکلیں گے تو اس واپسی کا مطلب پہلے کی طرح صورتحال کو معمول پر لانے کا نہیں ہوگا اور اسی وجہ سے معیشت کو نئے سرے سے بحال کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے ، مزید4ملین 4 لاکھ امریکیوں نے پہلی بار بے روزگاری کے نظام میں اندراج کیا جس کے بعدپچھلے 5 ہفتوں میں اپنی ملازمت سے محروم افراد کی تعداد 26 ملین اور 5 لاکھ افراد تک پہنچ گئی ہے۔
سی این این نے مزید لکھا ہے کہ کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے اس سے پہلے کبھی مدد کی درخواست نہیں کی تھی لیکن اس وقت وہ بھی فوڈ اسٹوروں میں آرہے ہیں اور بے روزگاری کی شرح اچانک ریکارڈ توڑ حد تک پہنچ رہی ہے۔
دوسری طرف ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ کورونا کے پھیلاؤ کی وجہ سے مطالبات کم ہوگئے ہیں لیکن جب زندگی معمول پر آجائے گی اور گاہک آزادانہ طور پر خرید اور خرچ کرسکیں گے تو امریکی معیشت راکٹ کی طرح اوپر جائے گی۔
کورونا کے بعد امریکہ کو سنبھلنے میں مہینے نہیں سال لگیں گے:سی این این
امریکی چینل سی این این نے پیش گوئی کی ہے امریکہ کو کورونا پر قابو پانے کے بعد واپس پہلی حالت پر آنے میں کئی سال لگیں گے۔

wilayat.com/p/3392
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین