Code : 4023 5 Hit

افغان فوج کے ہاتھوں17طالبان دہشتگرد ہلاک

افغان فوج نے دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری میں مصروف طالبان دہشت گردوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 17 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

ولایت پورٹل:خامہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان فوج نے دہشت گردانہ کارروائی کی تیاری میں مصروف طالبان دہشت گردوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 17 طالبان دہشت گرد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبے فریاب میں ایک جھڑپ میں 17 طالبان مارے گئے جب کہ ایک کمانڈر سمیت 11 اہلکار زخمی ہیں،طالبان دہشت گرد سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی تیاری کر رہے تھے کہ افغان فوج نے دھاوا بول دیا۔
یاد رہے کہ جب سے طالبان نے امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ کیا ہے تب اس انھوں نے افغان  فوج کے خلاف اپنی کاروائیاں تیز کر دی ہیں جبکہ افغان حکومت نے ان سے مذاکرات کرنےکی پیشکش کی تھی اور اپنی نیک نیتی کو ثابت کرنے کے اب تک طالبان کے سیکڑوں دہشتگردوں کو اس ملک کی جیلوں سے رہا کیا جاچکا ہے تاہم طالبان کو حکومت کی منطق سمجھ میں نہیں آرہی ہے ۔
ابھی کچھ ہی دن قبل طالبان نے افغان فوج پر حملہ کرکے  تین اعلی کمانڈورں سمیت متعدد فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا جس کے جواب میں فوج نے ان کےٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں دسیوں طالبان دہشتگرد ہلاک ہوگئے تھے،قابل  ذکر ہے کہ طالبان اس ملک میں موجود امریکی فوج کی طرف ایک گولی بھی نہیں چلاتے ہیں۔

مہر


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین