Code : 3965 7 Hit

افغان فوج کی طالبان کے خلاف جوابی کاروائی؛ 45 طالبان دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان کے ٹھکانے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 45 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:افغان ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ ہرات میں طالبان کے ٹھکانے پر فضائی حملے کے نتیجے میں 45 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ ہرات کے ضلع ادراسکن کے گورنر علی احمد فقیر یار نے کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم 45 طالبان دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
ادھر طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے فضائی حملوں کی تائيد کرتے ہوئے کہا کہ ہرات میں دو فضائی حملوں میں 8  افراد  ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں ، دو مقامی عہدے داروں نے بھی تصدیق کی کہ طالبان کے ٹھکانے پر دو مرتبہ ہوائی حملے ہوئے ہیں،افغان حکومت کے خلاف طالبان کے حملوں میں کافی اضافہ ہوگیا تھا ، کل ہی افغان فوج پر ہونے والےایک حملے کے دوران تین کمانڈر ہلاک ہوگئے تھے  جس کے لیے حکومت نے طالبان کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا اور آج  جوابی کارروائی میں 45 طالبان کو ہلاک کردیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ جب سے طالبان نے امریکہ کے ساتھ امن معاہدہ کیا ہے تب سے انھوں نے افغانستان کی فوج کے اور حکومت کے خلاف اپنے حملے نہایت ہی تیز کر دیے ہیں جبکہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ مذاکراتے کرنے کے لیے بھی تیار ہے اور اس نے اپنی حسن نیت کو ثابت کرنے کے لیے طالبان کے سیکڑوں قیدیوں کو بھی رہا کر دیا ہے  لیکن طالبان کو نہیں معلوم کہاں سے آڈر ملتا ہے کہ ایک دن حکومت کے ساتھ مذکرات کرنے کے لیے تیار ہوجاتے ہیں اور دوسرے دن حملے کرنے لگتے ہیں ،تاہم قابل توجہ ہے کہ طالبان افغانستان میں موجود امریکی فوج کے خلاف کوئی  کاروائی نہیں کرتے۔

مہر



0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین