Code : 1991 4 Hit

نیدرلینڈ میں برقعہ پہنی خاتون کو بس سے اتار دیا گیا

نیدرلینڈ میں عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں برقعے پر پابندی کا قانون نافذ کر دیا گیا ہےجس کی خلاف ورزی کرنے پر 165 ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔

ولایت پورٹل:نیدرلینڈ میں برقعہ پہنی خاتون کو نقاب چہرے سے نہ ہٹانے پر مسافر بس سے اتار دیا گیا،وہاں پر رواں ماہ ہی عوامی مقامات پر نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون  نافذ کیا گیا ہے،نیدرلینڈ کے جنوبی علاقے میں مسافر بس ڈرائیور نے برقعہ پہنی خاتون کو بس میں بٹھانے سے انکار کردیااور خاتون کے چہرے سے نقاب نہ اتارنے پر پولیس کو بلالیا،جس کے بعد پولیس نے خاتون کو بس سے اتارا،نیدرلینڈ میں عوامی مقامات اور ٹرانسپورٹ میں برقعے پر پابندی کا قانون نافذ کر دیا گیا ہےجس کی خلاف ورزی کرنے پر 165 ڈالر کا جرمانہ کیا جائے گا۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम