Code : 3059 8 Hit

عراقی وزیر اعظم کی کابینہ کے لیے اعتماد کے ووٹ کا اجلاس جمعرات کو متوقع

ایک عراقی پارلیمنٹ ممبر نے کہا کہ عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کابینہ میں اعتماد کے ووٹ کے انعقاد کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی سرکاری نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے آج اعلان کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ نے محمد توفیق علاوی کی مجوزہ کابینہ کے لیے اعتماد کے ووٹ کے انعقاد کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سلسلے میں ، عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد الحلبوسی نےکل کہا تھا کہ  آج یعنی  پیر کو گیارہ بجے محمد توفیق علاوی کی کابینہ کے لیے اعتماد کے ووٹ پر غور کیا جائے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق  کچھ عرصے سے وزرا کے انتخاب کے معاملے تشویش کا شکار ہے۔
یادرہے کہ 11 جنوری کو عراقی صدر بارہم صالح نے محمد توفیق علاوی کو کابینہ تشکیل دینے کی دعوت دی تھی۔
انہوں نے گذشتہ ہفتے پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی کابینہ کے لیے اعتماد کا ووٹ ڈالنے کے لئے اتوار یا پیر کو خصوصی اجلاس کریں۔


                                   




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین