Code : 4390 5 Hit

عراق کے صوبہ الانبار میں داعش کا ایک انتہائی خطرناک سرغنہ گرفتار

عراقی ذرائع نے مغربی صوبے الانبار میں داعش کے ایک انتہائی خطرناک سرغنہ کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:بغداد الیوم کی رپورٹ کے مطابق  عراقی ذرائع نے مغربی صوبہ الانبار میں داعش کے ایک انتہائی خطرناک سرغنہ کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے۔
ان ذرائع نے بتایاکہ  داعش کی باقیات اور تکفیریوں کے خفیہ مرکز کا تعاقب کرنے نیز اور الجزیرہ آپریشنز کمانڈ کے انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ کوآرڈینیشن کے تحت عراقی فورسز نے صوبہ الانبار کے القائم شہر کے نزورا گاؤں میں داعش سے وابستہ ایک انتہائی خطرناک دہشت گرد کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
عراقی ذرائع نے بتایا کہ داعش کایہ سرغنہ فرات کے گورنر کے خود ساختہ عہدے پر فائز تھا، داعش کے اس دہشت گرد کے سیل فون میں ، داعش کے اہم رہنماؤں کے ساتھ اس کی تصاویر ڈھونڈ کر ضبط کی گئی ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین