ایک تہائی صیہونی خواتین فوجی جنسی زیادتی کا شکار

آئے روز بیت المقدس پر قابض صیہونی کی فوج میں اخلاقی بدعنوانی کی نئی جہتیں سامنےآرہی ہیں جس کے مطابق اور تازہ ترین خبروں میں عبرانی میڈیا نے ایک تہائی خواتین فوجیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف کیا ہے۔

ولایت پورٹل:عبرانی اخبار ہارٹیز نے صہیونی فوج میں ایک تہائی خواتین فوجیوں کی عصمت دری کی خبر دی ہے، اس اخبار نے فوجی خدمات کے دوران خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کے حوالے سے ایک سرکاری مانیٹر کی تیار کردہ رپورٹوں میں سے ایک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ان میں سے ایک تہائی خواتین کو فوجی سروس کے دوران کم از کم ایک بار جبری جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کے سابق سربراہ گاڈی آئزن کوٹ نے اس سے پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ اسرائیلی فوج تباہی کے دہانے پر ہے اس لیے کہ اس میں اخلاق نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور آئے دن اخلاقی بدعنوانیوں کے کیس سامنے آرہے ہیں جس میں خواتین فوجیوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کا کے کیسز سر فہرست ہیں جس کے بعد متعدد صیہونی خواتین فوج میں بھرتی ہونے سے خوف کھا رہی ہیں جبکہ صیہونی حکومت کو اس سلسلہ میں ٹس سے مس نہیں بلکہ وہ نہتے فلسطینیوں کو کچلنے کے نت نئے منصوبے بنانے میں مشغول ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین