روس اور اسلامی دنیا کے موضوع پر سربراہی اجلاس جدہ میں منعقد ہوگا

سعودی عرب کا شہر جدہ 24 نومبر کو روس-اسلامک ورلڈ اسٹریٹجک ویژن گروپ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا۔

ولایت پورٹل:ڈبلیو اے ایم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کا شہر جدہ 24 نومبر کو روس-اسلامک ورلڈ اسٹریٹجک ویژن گروپ کے اجلاس کی میزبانی کرے گا، یہ نشست مذاکرات اور تعاون کے امکانات کے موضوع پر ہوگی جس میں روس اور عالم اسلام کے حکام، علمائے کرام اور مفکرین شرکت کریں گے تاکہ دونوں فریقوں کے درمیان مشترکہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون کو مضبوط کیا جا سکے۔
 واضح رہے کہ یہ اجلاس اسلامی دنیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے کی روس کی کوششوں کا حصہ ہے،یادرہے کہ  روس-اسلامک ورلڈ سٹریٹیجک ویژن گروپ 2006 میں یوجین میکسیموچ پریماکوف اور منٹیمر شریپووچ شیمیوف کی سربراہی میں مبصر کے طور پر روسی فیڈریشن کی اسلامی تعاون تنظیم میں شمولیت کے بعد تشکیل دیا گیا تھا۔
 اس گروپ نے ماسکو، کازان، استنبول، جدہ اور کویت میں میٹنگیں کیں،واضح رہے کہ  روس-اسلامک ورلڈ سٹریٹجک ویژن گروپ 27 مسلم ممالک کے 33 سیاستدانوں ، سابق وزرائے خارجہ، سابق وزرائے اعظم اور عوامی شخصیات پر مشتمل ہے جن میں انڈونیشیا، مراکش، سعودی عرب، ایران، کویت کے نامور اسلامی اسکالرز شامل ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین