Code : 3844 3 Hit

افغانستان میں کئی شہروں میں لگاتار کئی دھماکے؛33ہلاک اور زخمی

افغانستان میں آج الگ الگ شہروں میں یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے جن میں اب تک 33 افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے صوبے غزنی کے حکام کا کہنا ہے کہ آج بروز بدھ سڑک کے کنارے ہونے والے بم دھماکے میں اس شہر کے پولیس کمانڈر حبیب اللہ اپنے 2 محافظوں کے مارے گئے۔
دوسری جانب آج بدھ کی صبح قندھار کے شہر شاہ ولی کوت کے کمشنر ہاوس میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں 3 پولیس اہلکار مارے گئے جبکہ 21 زخمی بھی ہوئے، اسی طرح اس ملک کے دارالحکومت کابل کے خیر خانہ علاقے میں بھی آج بدھ کی صبح پولیس کی وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے،تاہم ابھی تک ان دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین