Code : 2265 102 Hit

برطانوی کنزرویٹو پارٹی کے ایک اعلی عہدیدار اپنے عہدہ سے مستعفی

برطانیہ کی کنزرویٹیو پارٹی کے ایک اعلی عہدیدار اور بین الاقوامی ترقی کے سابق کابینہ وزیر اپنے عہدہ سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:برطانوی اخبار گارجین کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے اعلی عہدیدار روری اسٹیوارڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ پارلیمنٹ کی نمائندگی 10سال تک میرے لیے باعث فخر تھی اور آج میں نہایت ہی رنج و الم کے ساتھ اعلان کر رہا ہوں کہ آنے والے انتخابات میں شرکت نہیں کروں گا نیز کنزرویٹو پارٹی سے بھی استعفیٰ دے رہا ہوں،مذکورہ پارٹی سے حال ہی میں مستعفی ہونے والے اعلی عہدیدار ایم براڈنے اسٹیوارڈ کے اقدام پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹر کے اپنے صفحے پر لکھا ہے یہ استعفی  سیاست کی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے ایک وزیر، ایک پارلیمنٹ نمائندہ، پارلیمنٹ کے طاقتور مقرر ،منظم ،صابر اور ایک دانشور نے استعفیٰ دیا ہے ،مجھے لگتا ہے کہ وہ یقینا واپس پلٹ کر آئینگے ،اسٹیورڈ کنزرویٹو پارٹی کی حکومتوں میں کئی بار وزیر رہ چکے ہیں اور رواں سال میں جون کےمہینے تک وہ بین الاقوامی ترقی کے کابینہ وزیر تھے۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम