ولایت پورٹل:طلوع چینل کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بادغیس کے بالا مرغباب علاقے میں ہونے والے مارٹر حملے میں افغان فوج کی تیسری بریگیڈ کے کمانڈر عبدالبصیر عثمانی ہلاک ہوئے گئے،رپورٹ کے مطابق عثمانی مبینہ طور پر بالا مرغب میں فوج کے ایک اڈے پر مارٹر گولہ لگنے سے ہلاک ہوئے ہیں،اس واقعے میں فوج کے متعدد اہلکار بھی زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔
کہا جارہا ہے کہ یہ مارٹر حملہ طالبان کے ذریعہ کیا گیا تھا افغانستان میں طالبان کے حملوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس گروپ نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے امن منصوبے کے تحت افغانستان میں تشدد کو کم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ سمیت متعدد ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ طالبان سے مذاکرات اور معاہدے پر دستخط کرنے کی امریکی کوششیں افغانستان میں تشدد کی سطح کو کم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
افغان فوج کے ایک سینئر کمانڈر ہلاک
افغانستان کے ایک اعلی فوج کے کمانڈر آج صبح صوبہ بادغیس میں مارٹر حملے میں مارے گئے۔

wilayat.com/p/4958
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین