Code : 1519 17 Hit

دبئی میں ایک سڑک حادثے میں12ہندوستانی شہری ہلاک

دبئی میں ایک سڑک حادثے میں12ہندوستانیوں سمیت سترہ افراد ہلاک ہو گئے۔

ولایت پورٹل:دبئی سے ہندوستانی خبر رساں ایجنسی یو این آئی کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کی رات ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی جس میں مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے کم سے کم سترہ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے،ہلاک ہونے والوں میں سب سے زیادہ، بارہ افراد ہندوستانی بتائے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس، دبئی کی شیخ محمد بن زائد شاہراہ پر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کے  ٹریفک سگنل سے جاٹکرائی، حادثے کے وقت بس میں اکتیس مسافر موجود تھے،ہندوستان کے وزیر خارجہ جے شنکر نے حادثے میں ہندوستانی شہریوں کی ہلاکت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، انھوں نے ہلاک شدگان کے لواحقین کو یقین دلایا ہے کہ دبئی میں ہندوستانی سفارتخانہ اس سلسلے میں ان کی ہر قسم کی مدد کرے گا،انھوں نے کہا کہ ضروری کاغذی کاروائی جلد از جلد مکمل کر کے ہلاک شدگان کی لاشیں ہندوستان لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम