مشرقی یروشلم میں ایک مسجد صیہونیوں کے نشانے پر

مقبوضہ  بیت المقدس کی بلدیہ کاکہنا ہے کہ صیہونیوں کی جانب سے اس شہر کو یہودی بنانے کی کوششوں کے حصہ کے طور پر صیہونی حکام نے بیت المقدس کے مشرق میں واقع قصبے العساویہ میں ایک مسجد کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔

ولایت پورٹل:عرب 48 نیوز ایجنسی کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  مشرقی قدس کے قصبے العساویہ کے رہائشی علی درباس نے بتایا کہ صیہونی میونسپلٹی نے قصبے کی تقویٰ مسجد کو منہدم کرنے کا حکم دیا ہے۔
رپورٹ  کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کی میونسپلٹی نے تعمیراتی اجازت نامہ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر تقریباً 300 مربع میٹر کے رقبے پر تعمیر ہونے والی اس مسجد کو منہدم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 3 جنوری کو اسرائیلی فورسز نے مسجد پر دھاوا بول دیا اور اس کے تعمیر ی کاموں کو روک دیا۔
 اس سلسلے میں حلوہ ویلی انفارمیشن سینٹر نے اعلان کیا کہ العساویہ قصبے کے مکینوں نے اس مسجد کو تباہ ہونے سے روکنے کے لیے ایک مہم شروع کی ہے جس کا عنوان ہے ہماری مساجد کبھی تباہ نہیں ہوں گی۔
یادرہے کہ صیہونی حکام عرب ریاستوں کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے بعد فلسطینیوں کو ہر طرح سے دبانے کی کوشش کررہے ہیں یہاں تک کہ ان کے قبرستان اور مساجد بھی صیہونیوں کے شر سے محفوظ نہیں ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین