Code : 2511 20 Hit

فلسطینی اتھارٹی کا اردن کے نام امن کا پیغام

فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے اردن کو ایک پیغام کے ذریعہ تمام معاملات میں دوطرفہ رابطہ بحال کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

ولایت پورٹل: رائ الیوم آن لائن اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اردن کو ایک خصوصی پیغام بھیجا ہے ، جس میں تمام معاملات اور مشترکہ دوطرفہ امور میں ہم آہنگی کی بحالی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے،اردن کے ایک اعلیٰ عہدہ دار  نے اس پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ  ایسا لگتا ہے کہ انھوں نے دوطرفہ امن کمیٹی کو بحال کرنے کی تجویز پیش کی ہے،یادرہے کہ تقریبا ڈیڑھ سال قبل اردن اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امن کمیٹی تشکیل دی گئی تھی لیکن  دونوں فریقوں کے درمیان کشیدگی ہوجانے کی وجہ سے وہ ناکام ہوگئی،تاہم ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ اردن اس کمیٹی کو پھر سے بحال کرنے کے سلسلہ میں مثبت رد عمل کا اظہار کرے گا یا منفی کا،اسی سلسلہ میں تقریبا پانچ ماہ قبل ، فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (صاف)کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین صائب عریقات نے اردن کے وزیر خارجہ ایمن الصفدی سے  ملاقات بھی کی تھی،المملکہ ویب سائٹ کے مطابق ، الصفدی نےاس ملاقات میں  دونوں فریقین کے درمیان رابطوں کی بہتری  پر زور دیا،قابل ذکر ہے کہ محمود عباس اور عمان کے درمیان تعلقات آئے دن باہمی تناؤ اور عدم اعتماد کا شکار ہوجاتے ہیں،واضح رہے کہ اردن فلسطینی اقداروں کا سرپرست ہے  جس کی بنا پر فلسطینی اتھارٹی اور اس کے درمیان کافی اہمیت کے حامل ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम